Daily Mashriq

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان 16فروری سے پاکستان کا 2روزہ دورہ کریں گے

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان 16فروری سے پاکستان کا 2روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان کی دعوت پرسعودی ولی عہدمحمد بن سلمان اعلی سطح وفد کے ہمراہ 16فروری سے پاکستان کا 2روزہ دورہ کریں گے ۔دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق محمد بن سلمان کے ہمراہ آنے والے وفد میں اہم سعودی وزراء، شاہی خاندان کےارکان اور کاروبار ی شخصیات شامل ہونگی۔

سعودی ولی عہد کا اپریل 2017کومنصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے ۔محمد بن سلمان کا سعودی حکومت میں اہم مقام ہے،وہ وزراء کونسل کے نائب صدر اور سعودی وزیر دفاع بھی ہیں ۔

ترجمان کے مطابق دورے میں سعودی ولی عہد وزیراعظم عمران خان،صدرڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کرینگے۔سینیٹ آف پاکستان کا وفد بھی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریگا۔وفد کی ولی عہد سے ملاقات میں دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کے فروغ پر بات ہو گی ۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےوفد میں شامل سعودی وزراء اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔وزراء کی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی۔

ترجمان کے مطابق دورے کے دوران خزانہ،توانائی ،قابل تجدید ذرائع،اندرونی سلامتی ، میڈیا ، ثقافت اور کھیلوں سمیت متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے۔

متعلقہ خبریں