بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان پاکستان کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان پاکستان کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ بیان پاکستان کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے۔

ویب ڈیسک : لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے سربراہ کا پاکستان سے متعلق حالیہ بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس بیان سے بھارت ایک غیر ذمہ دار ایٹمی قوت ثابت ہوگیا ہے جب کہ بھارتی آرمی چیف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا  کہ دنیا میں ایٹمی صلاحیتیں رکھنے والی قوتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی ہیں لیکن بھارتی آرمی چیف کے بیان سے بھارت کے ایٹمی اثاثوں پر مزید شکوک و شبہات جنم لیتے ہیں۔ اسی حوالے سے وزیر خارجہ خواجہ آصف نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے اور ایسا بیان ان کے منصب کو زیب نہیں دیتا ، جب کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان جوہری تصادم کی دعوت دینا ہے اور اگر بھارت ہمارے عزم کی آزمائش چاہتا ہے تو اسے خوش آمدید کہتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی خوش فہمی باآسانی دور کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں