Daily Mashriq


چین نے نیپال میں بھارت کی اجارہ داری ختم کر دی۔

چین نے نیپال میں بھارت کی اجارہ داری ختم کر دی۔

نیپال کا سرکاری ٹیلی کام سروس پرووائیڈر ’نیپال ٹیلی کام‘اب چائنا ٹیلی کام گلوبل لمیٹڈ سے بینڈ وِتھ حاصل کررہا ہے۔

ویب ڈیسک : نیپال ٹیلی کام نے چینی کمپنی کے ساتھ دسمبر2016ء میں بینڈوِتھ کے لئے معاہدہ کیا تھا جبکہ اسے آپریشنل کرنے سے قبل گذشتہ ہفتے کامیاب تجربہ کیا گیا ۔افتتاح کے بعد نیپالی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سے  نیپال ۔چین تعلقات میں نئی جہت کا اضافہ ہو گا۔اس موقع پر چینی سفیرکاکہناتھا کہ چین نیپال میں دوسرا سب سے بڑا سرمایہ کار ہے اور اپنے کئی سیاح بھی یہاں بھیجتا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جنرل منیجر کامینی راج بھنڈاری کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے لئے نیپال کا بھارت پرانحصار آج سے ختم ہوگیااور اب ہم اپنے کاروبار کو پھیلانے کے قابل ہوگئے ہیں۔

 واضح رہے کہ  نیپال میں ہر روز ساڑھے 6ہزار نئے صارفین انٹرنیٹ سے منسلک ہوتے ہیں جبکہ عوام کی اکثریت نیپال ٹیلی کام کی سروسز استعمال کرتی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں