Daily Mashriq


نوازشریف کی سزا معطلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے, فواد چوہدری

نوازشریف کی سزا معطلی: سپریم کورٹ کا فیصلہ بالکل درست ہے, فواد چوہدری

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا معطلی کیخلاف نیب کی اپیل خارج ہونے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف اوران کی بیٹی مریم نوازکی سزا معطلی کے خلاف نیب اپیل خارج ہونے پر  ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طور پر بالکل درست ہے، ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکارہوتی ہیں، اس فیصلے سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے جبکہ (ن) لیگ ایک اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی سے متعلق نیب کی اپیل خارج کردی ہے۔

متعلقہ خبریں