Daily Mashriq

حکومت چاراقتصادی زون کے قیام کیلئے پُرعزم ہے:اسد

حکومت چاراقتصادی زون کے قیام کیلئے پُرعزم ہے:اسد

منصوبہ بندی اورترقی کے وزیراسدعمرنے کہاہے کہ حکومت تمام صوبوں میں چاراقتصادی زون کے قیام کے لئے پُرعزم ہے۔انہوں نے ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ایل ون منصوبے کے قابل عمل ہونے کی رپورٹ تیارہے جبکہ ریلوے کے نظام کی بہتری کے لئے تقریباً نوارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سماجی تحفظ ڈویژن غریبوں کامعیارزندگی بہتربنانے کے لئے کام کررہی ہے اور مستحق اورغریب خاندانوں کے لئے ''احساس پروگرام'' کے لئے ایک سوبانوے ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نادارافرادکے لئے ملک کے مختلف حصوں میں کم ازکم ایک سونوے شیلٹرہوم تعمیرکئے گئے ہیں جہاں غریبوں کوخوراک فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں