Daily Mashriq

ایم کیو ایم پی حکومت کاحصہ ہے اورمستقبل میں بھی رہے گی:ڈاکٹر فردوس

ایم کیو ایم پی حکومت کاحصہ ہے اورمستقبل میں بھی رہے گی:ڈاکٹر فردوس

اطلاعات اورنشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان حکومت کاحصہ ہے اورمستقبل میں بھی رہے گی۔

انہوں نے اسلا م آباد میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنمائوں نے منصوبہ بندی اورترقی کے وزیرکی سربراہی میں کمیٹی کواپنے تمام تحفظات سے آگاہ کردیاہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی کراچی کو162ارب روپے کا پیکج فراہم کیاہے جس پرعملدرآمدکے بعداس کے ثمرات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بیمارقیادت ہسپتال میں داخل ہونے کی بجائے گھر میں قیام پذیر ہے اورحامدکرزئی کے ساتھ ملاقاتیں کررہی ہے اوروہ بعض اوقات اپنے اہلخانہ کے ساتھ فائیو سٹارہوٹلوں میںرات کاکھاناکھاتے ہوئے پائی جاتی ہے۔ڈاکٹرفردوس نے کہاکہ بجلی صارفین کوجلداُن کے بلوں میں رعایت دی جائے گی کیونکہ کابینہ اپنے آئندہ اجلاس میںا س معاملے کوحل کرے گی۔

متعلقہ خبریں