Daily Mashriq

چین کی ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت

چین کی ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت

چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی کثیرجہتی پابندیوں کی مخالفت کی ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے ایک پریس بریفنگ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پابندیوں کی دھمکیوں سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوگا۔گینگ شوانگ نے امریکہ پرزوردیاکہ وہ ایران اورچین کے درمیان قانونی اور منصفانہ تعاون کااحترام کرے۔ترجمان نے تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیاکہ وہ خلیج میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات حل کریں۔

متعلقہ خبریں