سوات:سیشن شانگلہ کی عدالت میں2پولیس افسران کے قاتل پولیس اہلکار کو 2مرتبہ سزائے موت

14 جولائی 2018 (16:17)

ویب ڈیسک:سیشن جج شانگلہ کی عدالت میں 2پولیس افسران کے قاتل پولیس اہلکار کو 2مرتبہ سزائے موت کی سزا سنادی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپاہی نذیر الاسلام نے 2010 میں ایس ایچ او نور حمد سمیت دو آفیسر قتل کردیا تھا۔ مجرم کی ایک ہی گولی سے ایس ایچ او نور محمد اور اے ایس آئی اکبرعلی جاں بحق ہوئے تھے

سیشن جج شانگلہ کی عدالت میں سماعت مکمل ہونے پر جج محمد نسیم نے فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو  3 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی۔

مزیدخبریں