Daily Mashriq

پاکستان بابا گورونانک کے جنم دن تک کرتار پور راہداری کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم

پاکستان بابا گورونانک کے جنم دن تک کرتار پور راہداری کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ آج (اتوار) پاکستان اور بھارت کے درمیان اجلاس میں کرتارپور راہداری کے بارے میں بات چیت میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔

انہوں نے آج (اتوار) واہگہ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری سے متعلق اسّی فیصد معاملات پر اتفاق رائے ہوگیا ہے اور باقی معاملات بھی مستقبل میں ہونے والی بات چیت کے دوران حل کرلئے جائیں گے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ معاہدے کے بعد مخصوص تفصیلات کا عوام کے ساتھ تبادلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ راہداری کھولنے کا مقصد امن کا قیام ہے۔ اس سے پہلے ڈاکٹر محمد فیصل نے مذاکرات کے آغاز سے قبل کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت اور وعدے کے مطابق پاکستان بابا گورونانک دیوجی کے 550 ویں جنم دن تک کرتار پور راہداری کو عملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حدود میں کام تیزی سے جاری ہے اور گوردوارہ کمپلیکس، ٹرمینل کی عمارت اور سڑک کا ستر فیصد سے زائد کام مکمل کرلیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں