Daily Mashriq

احتساب عدالت کے جج سے متعلق مبینہ الزامات کی تحقیقات عدلیہ کو کرنی چاہیے، صدر

احتساب عدالت کے جج سے متعلق مبینہ الزامات کی تحقیقات عدلیہ کو کرنی چاہیے، صدر

صدرڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سے متعلق آڈیو،ویڈیو ٹیپ اور مبینہ الزامات کی تحقیقات حکومت کی بجائے عدلیہ کو کرنی چاہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران صدر نے کہا کہ اداروں کو اپنے فرائض آزادانہ طور پر انجام دینے چاہیں اور یہی ہم سب کی سوچ ہونی چاہیے۔

صدر نے ملک میں انصاف کی مساویانہ فراہمی کیلئے امیروں اور غریبوں کے درمیان امتیازی نظام کے خاتمے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے موقف پر حکومت کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں