Daily Mashriq

رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا:علی زیدی

رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا:علی زیدی

بحری اُمور کے وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

برطانوی اخبار '' ڈیلی میل'' میں شہباز شریف کے رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ہونے سے متعلق شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان سیاستدانوں کی طرف سے قومی خزانے سے لوٹا اور بیرون ملک چھپایا گیا پیسہ عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے خلاف بدعنوانی کے ثبوت کے باعث جیل کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث بدعنوان عناصر کو سیاسی پناہ دینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں