Daily Mashriq

شریف خاندان نے چوری کیاگیا پیسہ قانونی بنانے کیلئے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کئے:شفقت

شریف خاندان نے چوری کیاگیا پیسہ قانونی بنانے کیلئے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کئے:شفقت

تعلیم ، پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثے کے وزیر شفقت محمود نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی طرف سے بڑے پیمانے پر قومی دولت کی چوری حیران کن نہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان سے چوری کیاگیا پیسہ قانونی بنانے کیلئے ناجائز ہتھکنڈے استعمال کئے ۔

آج (اتوار) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر شریف خاندان اپنے رقوم کی غیرقانونی منتقلی میں ملوث ہونے سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کی تردید کرتا ہے تو ان کے سچائی ثابت کرنے کا یہی طریقہ ہے کہ وہ برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ کریں۔ شفقت محمود نے کہا کہ برطانوی اخبار ات کبھی کوئی خبر بلا تصدیق شائع نہیں کرتے کیونکہ انہیں قانونی چارہ جوئی کا خدشہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں