Daily Mashriq

پاک فوج اور عدلیہ جمہوریت اور پاکستان کی سلامتی کی محافظ ہیں،شیخ رشید

پاک فوج اور عدلیہ جمہوریت اور پاکستان کی سلامتی کی محافظ ہیں،شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاک فوج اور عدلیہ جمہوریت اور پاکستان کی سلامتی کی محافظ ہیں۔

لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جج قابل احترام دیانتدار اور فرض شناس ہیں اور کسی بھی جماعت کو انہیں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنی جماعت کو تباہ کردیا اور حالیہ ویڈیو سکینڈل میں کوئی بھی ان کا ساتھ نہیں دیگا۔

متعلقہ خبریں