Daily Mashriq

امریکہ میں آج غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی

امریکہ میں آج غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں شروع کی جائیں گی

امریکہ میں وسطی امریکی ملکوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے معاملے سے نمٹنے کیلئے آج (اتوار) ملک بھر میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں شروع کی جائیں گی ۔

توقع ہے کہ یہ کارروائی ان دس شہروں میں مقیم سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن خاندانوں کے خلاف کی جائیگی جنہیں امریکہ کی ایک امیگریشن عدالت نے حال ہی میں ملک سے نکلنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ابھی تک امریکہ میں ہی مقیم ہیں۔

متعلقہ خبریں