Daily Mashriq

فکس اٹ کے گرفتار2نمائندے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

فکس اٹ کے گرفتار2نمائندے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پشاور کی مقامی عدالت نے ٹریفک اہلکار کی دوران ڈیوٹی وڈیو بناکر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل کرنے والے گرفتاردو ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ٹریفک اہلکار بخت بلند نے ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کو شکایت درج کراتے ہوئے بتایاکہ فکس اٹ کے دو نمائندوں نے دوران ڈیوٹی ویڈیو بنا کرسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائر ل کی ،جس سے ادارے کی ساک متاثر ہوئی ، جس پر ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتا رکرکے ، گزشتہ روز مقامی عدالت میں پیش کیا، جہاں عدالت کو بتاتاگیا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کے لئے ان کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کیاجائے ، جس پر عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست قبول کرتے ہوئے ملزما ن کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کردیا۔

متعلقہ خبریں