شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی،مفتی منیب الرحمان

شوال کا چاند نظر نہیں آیا،عید الفطر ہفتے کے روز ہوگی،مفتی منیب الرحمان

ویب ڈیسک:پاکستان بھر سے شوال کے چاند کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

 شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی دارالحکومتوں میں ہوئے، اس کے علاوہ دیگر ذرائع سے بھی چاند کی شہادتوں کا انتظار کیا جاتا رہا لیکن ملک بھر میں کہیں سے بھی چانددکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہوگی۔

اس سے قبل رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ 14 جون کو شوال کا چاند دکھائی دینے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے 16 جون کوعیدالفطر کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں