Daily Mashriq

نیب نے غیر قانونی ٹھیکےدینے کے الزام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا

نیب نے غیر قانونی ٹھیکےدینے کے الزام میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو غیر قانونی ٹھیکے دینے کے الزام میں طلب کرلیا۔

نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو نوٹس ارسال کرتے ہوئے 20 جون کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ مفتاح اسماعیل پر ایس ایس جی سی چیئرمین کی حیثیت سے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے۔

نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمٹیڈ (جے جے وی ایل) کو غیرقانونی ٹھیکے دیے، مفتاح اسماعیل نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں ان ٹھیکوں کی منظوری دی گئی۔ نیب کے مطابق 5 قیمتی گیس فیلڈز کے ٹھیکے جے جے وی ایل کو دیے گئے، جس میں سپریم کورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

متعلقہ خبریں