Daily Mashriq


پشاور:مقامی رویت ہلال کمیٹی نے جمعے کے روز عید الفطر کا اعلان کردیا

پشاور:مقامی رویت ہلال کمیٹی نے جمعے کے روز عید الفطر کا اعلان کردیا

ویب ڈیسک:مقامی رویت ہلال کمیٹی نے 15جون جمعے کے روز عیدالفطر کا اعلان کر دیا۔

پشاور کی تاریخی مسجد قاسم علی خان مسجد میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں  باجوڑ،شبقدر،رستم اور صوبے کے دوسرے علاقوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں،جبکہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے دیگر علماء سے مشاورت کے بعد مسجد میں مختلف علاقوں سے آنےوالی  14شہادتوں کی بنیاد پر جمعے کے روز عیدالفطر کا اعلان کیا جسکی بناء پر 15جون کو خیبرپختونخوا میں غیرسرکاری طور پر عید منائی جائے گی۔

واضح رہے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عیدالفطر وفاق کے ہمراہ 16جون ہفتے کے روز منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں