Daily Mashriq


جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے سے اہلکار شہید

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے سے اہلکار شہید

جنوبی وزیر ستان: تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ دھماکے سے سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

واقعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں پیش آیا جہاں زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار پوسٹ کے لیے پانی کا پائپ ٹھیک کرنے گیا کہ راستے میں دھماکا ہوگیا۔ شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت سپاہی ایازالدین کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق لاچی کوہاٹ سے ہے۔سپاہی ایاز الدین فرنٹیر کانسٹیبلری سے تھا، شہید اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں