Daily Mashriq

’احتساب کے نام پر سیاسی کھیل کھیلنے والوں کا احتساب کریں گے‘

’احتساب کے نام پر سیاسی کھیل کھیلنے والوں کا احتساب کریں گے‘

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وہ احتساب کے نام پر سیاسی کھیل کھیلنے والوں کا احتساب خود کریں گے۔

نیب سے متعلق صحافی کے سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 'نیب ہزار ریفرنس کرے، مجھے کوئی پرواہ نہیں ہے، میں ریفرنسز کے سامنے نہیں جھکوں گا، میں ان کے ریفرنس کی دھجیاں بکھیر دوں گا۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ ہوتے کون ہیں کہ ملک میں کوئی شرافت کی سیاست کرے تو اسے سیاست نہ کرنے دیں۔'

 میں نےاس ملک میں شرافت کی سیاست کی ہے، انتقامی کاروائیوں سے ڈرنے والا نہیں مجھے میرے اکابر نے آزادی کا درس دیا ہے ہم کسی کی غلامی برداشت نہیں کرسکتے

احتساب کے نام پر سیاسی کھیل کھیلنے والوں کا احتساب ہم خود کریں گے ۔ انشاءاللہ

 مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 'انصاف کا قتل کرنے والے سے میں انصاف کی توقع نہیں رکھتا، میں انہیں انصاف کے ادارے تسلیم نہیں کرتا۔'

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتقامی سیاست کی بات کرنے والے ہیں، اگر انہوں نے ایسی جرات کی تو میں ان کے سامنے ان کی فائلوں کو پھینک دوں گا، ایسی سیاست میں نے اپنے باپ، دادا سے سیکھی ہے اور نہ خود کبھی ایسا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جمعیت علمائے ہند کی تربیت ہے، ہم نے آزادی کی جنگ لڑی ہے، ہمیں پھر غلام بنانا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں کسی ادارے کے غلام ہیں نہ ہم امریکا اور مغرب کی سیاست کے غلام ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ نے کہا کہ یہ جدوجہد جاری رہے گی، ہم مرعوب نہیں ہیں، ہم انہیں بتادیں گے کہ احتساب کس چیز کا نام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان اداروں کا، ان حکمرانوں کا احتساب کریں گے، ان لوگوں کا احتساب کریں گے جو پاکستان میں احتساب کے نام پر سیاسی بدمزگی اور سیاسی کھیل کھیلنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں