Daily Mashriq


آصف زرداری کا عمران خان کو استعفیٰ دیکر گھر جانے کا مشورہ

آصف زرداری کا عمران خان کو استعفیٰ دیکر گھر جانے کا مشورہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ دے کر گھر جانے کا مشورہ دے دیا۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا عمران خان اگر ملکی قرضوں کے حوالے سے 1947 سے کمیشن نہیں بنانا چاہتا تو پچھلے 20 سال کا تو بنائے اور اگرعمران خان بہت پہلے والوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنا چاہتا تو مشرف کے دور سے توآغاز کرے۔

آصف زرداری نے کہا عمران خان نے کیسے کہا ملک مستحکم ہو گیا؟ کیا لوگوں کی تنخواہیں بڑھ گئی ہیں؟ میرے دورمیں تو سب کی تنخواہیں بڑھتی تھیں، عمران خان کچھ بھی کہتے رہتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا پہلے عمران خان نے کہا تھاخود کو گولی مار لوں گا سیاست میں نہیں جاؤں گا، پھر کہا خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا، عمران خان اگر میرا مشورہ مانے تو استعفی دے اور گھر جائے۔بجٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا بجٹ کی منظوری کا انحصار اخترمینگل پرہے وہ کدھربیٹھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں