Daily Mashriq

اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد  

اداکار احد رضا میر بین الاقوامی ایوارڈ کے لیے نامزد  

پاکستان کے نامور اداکار احد رضا میر کو مقبول ترین تھیٹر پلے ’ہیملیٹ  اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں جاندار اداکاری پر بین الاقوامی ’’ بے ٹی مچل ایوارڈ ‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

22ویں 'بے ٹی مچل ایوارڈ' کی تقریب رواں ماہ 24 جون کو کینیڈا میں منعقد کی جائے گی جس میں احد رضا میر کو بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔ڈرامہ سیریل ’یقین کا سفر‘ سے شہرت پانے والے احد رضا میر سلور اسکرین میں جلوہ گر ہونے سے قبل بھی تھیٹر میں اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔

تاہم اداکار کے حالیہ تھیٹر پلے ’ہیملیٹ‘ نے نا صرف انہیں پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں