Daily Mashriq

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتار

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کی رہنما اور  آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار  کرلیا ہے تاہم انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔

نیب راولپنڈی نے جعلی بینک اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں  فریال تالپور کو  گرفتار کرلیا ہے۔ فریال تالپور کو ایف ایٹ میں  آصف زرداری کے گھر کے سامنے والے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، جب کہ فریال تالپور کو کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 قبل ازیں آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

متعلقہ خبریں