Daily Mashriq


کرپٹ ٹولے کیخلاف ہوں کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے،عمران خان

کرپٹ ٹولے کیخلاف ہوں کسی سے ذاتی اختلاف نہیں ہے،عمران خان

ویب ڈیسک:آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں بلکہ ہماری جنگ کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے،عمران خان

جہلم میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 9 سال پہلے ہر پاکستانی پر 35 ہزار روپے قرضہ تھا، پھر ان 9 سالوں میں آصف زرداری اور نوازشریف کا دور آیا جس کے بعد ہر پاکستانی ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو قرضوں کے دلدل میں دبا دیا گیا ہے، مخصوص طبقہ امیر اور عوام مقروض ہورہی ہے، اوپر بیٹھے لوگ ملک کا پیسہ چوری کرکے باہر جاتے ہیں، دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمت کم ہورہی ہے لیکن ہمارے یہاں پیٹرول کی قیمت بڑھ رہی ہے، مخصوص طبقے کی چوری کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ زردای اور نوازشریف جیسے لوگ پیسہ چوری کرکے باہر لے جاتے ہیں، ہماری جنگ ڈاکوؤں اور چھوٹے سے کرپٹ ٹولے کے خلاف ہے، آصف زرداری اور نوازشریف سے ذاتی جنگ نہیں، جب تک زندہ ہوں جنگ کروں گا، 2018 میں جیت کر دکھاؤں گا۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف سمجھتے ہیں ڈرامہ کرکے قوم کو دھوکا دیں گے، حبیب جالب کے شعر پڑھ کر انقلاب کی بات کریں گے، سارا پیسہ لوٹ کر خاندان اور بچے ارب پتی ہوگئے، نوازشریف کا تو کیوں نکالا ہوگیا، اب چھوٹے میاں صاحب جونیئر ڈان باری لینے آیا ہے۔

متعلقہ خبریں