Daily Mashriq


فزیکل تھراپی کے طلباء و طالبات کا کونسل کے قیام کیلئے احتجاجی مظاہرہ

فزیکل تھراپی کے طلباء و طالبات کا کونسل کے قیام کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور(نامہ نگار)پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن،آل فزیکل تھراپسٹس اور فارغ التحصیل تھراپسٹس نے پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام اور د یگر مطالبا ت کے حق میں پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیا دت ڈاکٹر قیصر خٹک اور ذوہیب علی کر ر ہے تھے۔ مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ 2018 میں وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد پاکستان فزیکل تھراپی کونسل کے قیام کا بل وزارت صحت اور وزارت قانون کے درمیان لٹکا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میںلیکن بدقسمتی سے فزیوتھراپسٹس کی نگرانی یا ریگولیشن کیلئے کسی طرح کی تنظیم یا ریگولیٹری باڈی نہیں ہے جبکہ کونسل کے قیام کے بل پر غور و خوض کیلئے یہی وقت ہے انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ کونسل کے قیام سے متعلق فوری قانون سازی کیلئے ڈرافٹ بل، سروس سٹرکچر، بامعاوضہ ہاؤس جاب، ضلعی، تحصیل اور سب تحصیل سطح پر فزیو تھراپسٹ کی آسامیوں کی تخلیق، آزادانہ پریکٹس کی منظوری اور پروفیشنل الاؤنس شامل ہیں۔ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو صو بہ بھر احتجاجی تحر یک چلا ئینگے۔

متعلقہ خبریں