
سامان نیلام کس نے کیا خریدا کس نے؟
14 مئی 2017
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی کوڑیوں کے مول نیلامی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہ تھی۔ سامان میں قابل مرمت اور خرابی دور کرکے استعمال میں لانے کی بہت گنجائش ہونے کے باوجود اس کی نیلامی اس امر پر دال ہے کہ اس سامان کو بیکار قرار دینے والے بھی غرض رکھتے تھے۔ سامان کس کو نیلام کیا گیا اور نیلامی کے بعد خرید کر کہاں پہنچایاگیا اس امکان کا بھی جائزہ لینا چاہئے یا پھر نیلام کا سامان خریدنے والے نیلام کرنے ہی والے تو نہ تھے؟ ان امور کی چھان بین ہونی چاہئے۔ سرکاری اداروں میں سامان کو مرمت کرکے قابل استعمال بنا کر سرکاری خزانے پر بوجھ کم کیاجاسکتا ہے اس پر توجہ کی ضرورت ہے۔