Daily Mashriq


پاکستان اور افغانستان کاامن و یکجہتی کیلئے اقدمات پر اتفاق ہو گیا

پاکستان اور افغانستان کاامن و یکجہتی کیلئے اقدمات پر اتفاق ہو گیا

ویب ڈیسک:امن و استحکام کیلئے پاک افغان ایکشن پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

چوتھے پاکستان افغانستان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری،پاکستان اور افغانستان نے  امن و یکجہتی کیلئے اقدامات پر اتفاق کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

افغانستان پاکستان ایکشن پلان کا چوتھا دور آج اسلام آباد میں ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی جبکہ افغان وفد کی قیادت ڈپٹی وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے کی،دونوں ممالک کے درمیان ایکشن پلان کے چوتھے دور میں 7  اصولوں پر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ،جبکہافغانستان پاکستان ایکشن پلان کے 6 ورکنگ گروپس کو بھی حتمی شکل دی گئی ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان 6اپریل کو ہونے والی ملاقات میں 7متفقہ اصول طے پائے تھے۔

افغانستان پاکستان ایکشن پلان دونوں ممالک میں  کوآرڈینیشن بہتر بنانے اور تحفظات دور کرنے کے لئے بہترین فورم ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ

متعلقہ خبریں