Daily Mashriq


چاہے کچھ بھی ہو جائے،حق بات کرنے سے نہیں ڈرتا،نواز شریف

چاہے کچھ بھی ہو جائے،حق بات کرنے سے نہیں ڈرتا،نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اپنے بیان پر قائم ہوں چاہے جو کچھ  بھی سہنا پڑے حق بات کروں گا،میں نےجواب مانگاتھامیرےسوال کاجواب آناچاہیے تھا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کا کہنا تھا کہ چاہے جو بھی ہو حق بات کہنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

نواز شریف نے کہا کہ میں نے کیا غلط بات کی ہے، جو بات میں نے کی اس کی تصدیق پہلے پرویز مشرف، رحمان ملک اور جنرل محمود درانی بھی کر چکے ہیں، ممبئی حملہ کا مقدمہ مکمل کیوں نہیں ہو سکا؟ ہمارے پاس شواہد کم نہیں ہیں، بہت شواہد ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہمارا بیانیہ دنیا میں نہیں سنا جا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوال پوچھنے پر اس کو غدار کہا جا رہا ہے جس نے ایٹمی دھماکے کیے۔

نواز شریف نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین توڑنے والے، ججوں کو دفاتر سے نکالنے والے اورکراچی میں 12 مئی کو خونی کھیل کھیلنے والے محب وطن ہیں۔

متعلقہ خبریں