Daily Mashriq


ہانیہ عامرنے یاسرحسین کو مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادی

ہانیہ عامرنے یاسرحسین کو مذاق اڑانے پر کھری کھری سنادی

کراچی: پاکستان کے غیرمعروف اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کو چہرے پر دانوں کی وجہ سے  مذاق کا نشانہ بنایا ہے تاہم ہانیہ نے انہیں کھری کھری سنادی۔

گزشتہ روزہانیہ عامر نے اپنی بغیر میک اپ تصاویرسوشل میڈیا پرشیئر کرتے ہوئے اپنے چہرے پر موجود دانوں (ایکنی) کے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چہرے پرموجود ان بدنما دانوں کی وجہ سے وہ کس قدرپریشان رہیں، ان کے رات دن روتے ہوئے گزرے، یہاں تک کہ وہ عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی تھیں۔ تاہم اس دوران ہانیہ نے خود سے سوال کیا کہ میری جلد میری پہچان کیوں ہے؟ خوبصورتی کے یہ معیارآخر کس نے بنائے ہیں کہ صاف جلد ہی خوبصورتی کی علامت ہے۔ ایک مشہور شخصیت کا مطلب مکمل ہونا نہیں ہے بلکہ مکمل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی حقیقی جلد کے ساتھ مطمئن رہیں۔

سوشل میڈیا پرہانیہ عامر کو اپنا اصل چہرہ دکھانے اور خوبصورتی کے معیارات پر سوال اٹھانے نے کے لیے کافی سراہا گیا۔ تاہم پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے غیر معروف اداکار یاسر حسین نے ہانیہ کی اس پوسٹ سے متعلق غیرسنجیدہ تبصرہ کرتے ہوئے ہانیہ عامر اورسوشل میڈیا صارفین کے غصے کو ہوا دی ہے۔

انسٹاگرام پر سوال جواب کے لائیو سیشن کے دوران جب یاسرحسین سے ہانیہ عامر سے متعلق سوال پوچھا گیا توانہوں نے ان کے دانوں بھرے چہرے کا مذاق اڑاتے ہوئے اسے ’دانے دار‘ قراردیا۔

تاہم ہانیہ کو اپنا مذاق اڑایا جانا بالکل پسند نہیں آیا اورانہوں نے یاسرحسین کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ’’معاف کیجئے گا میرے دوست کو، ان کو آج کل نامناسب مذاق کرنے کی عادت ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں