Daily Mashriq


دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

ویب ڈیسک:بالی وڈ کی دلکش جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔

بالی وڈ جوڑے نے شادی کی تقریبات کے لیے اٹلی کے خوبصورت ترین مقام 'لیک کومو' کا انتخاب کیا ہے جہاں مخصوص مہمانوں کو ہی مدعو کیا گیا ہے۔

بالی وڈ کی دلکش جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شادی میں 100 کے قریب لوگ مدعو ہیں، جن میں دپیکا اور رنویر کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کے علاوہ بالی وڈ سے شاہ رخ خان، فرح خان اور سنجے لیلا بھنسالی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جوڑے نے شادی کے ملبوسات کے لیے ڈیزائنر سبیاساشی مکھرجی کا انتخاب کیا ہے۔

شادی کے پہلے روز یعنی آج کولکنی روایات کے مطابق تقریب جاری ہے اور کل رنویر اور دپیکا سندھی روایت کے مطابق تقریب میں دکھائی دیں گے تاہم دونوں نے مہمانوں کو تصاویر نہ لینے اور کیمرہ یا موبائل فون ساتھ نہ رکھنے کی تلقین کر رکھی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شادی کے موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ کوئی مہمان اپنے ساتھ موبائل فون نہ لے کر آئے تاکہ تصاویر اور ویڈیوز لیک نہ ہوسکیں۔

متعلقہ خبریں