Daily Mashriq

اعظم سواتی نے آئی جی تبدیلی کیس میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارٰڈ کرا دیا

اعظم سواتی نے آئی جی تبدیلی کیس میں جے آئی ٹی کو اپنا بیان ریکارٰڈ کرا دیا

ویب ڈیسک:وفاقی وزیرسائنس اور ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرمیں جے آئی ٹی کے روبروپیش ہوئے جہاں انہوں بیان ریکارڈ کرایا اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کے سربراہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی ہیں، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے اثاثوں کی چھان بین کا بھی حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اعظم سواتی کے صاحبزادے بھی بیان دے چکے ہیں جب کہ جے آئی ٹی کو 15 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانا ہوگی۔

متعلقہ خبریں