Daily Mashriq

حکومت کا اسحاق ڈار کی واپسی کیلیے برطانیہ کو خط

حکومت کا اسحاق ڈار کی واپسی کیلیے برطانیہ کو خط

ویب ڈیسک:  سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق برطانوی حکومت نے سوالنامہ بھیجا ہے جس کا جواب دینا باقی ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل۔

سپریم کورٹ میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی پیش ہوئے۔

نیئر رضوی نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیرخزانہ کی وطن واپسی کے لئے برطانیہ کو خط لکھ دیا ہے، برطانیہ نے اسحاق ڈار کی واپسی کے حوالے سے سوالنامہ بھیجا ہے جو پاکستانی حکومت نیب کے حوالے کرے گی جب کہ اسحاق ڈار کی واپسی ملزمان کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہو گی۔

 چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار کہتے ہیں مجھے انصاف نہیں ملے گا اور جب انصاف ملے گا پاکستان آؤں گا، پتہ نہیں وہ کس قسم کا انصاف چاہتے ہیں، ان کی بیماری کا مسئلہ کم ہی لگتا ہے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں