Daily Mashriq

 فیشن ، لائف اسٹائلڈپریشن کے شکارافراد کیلئے ماہرہ خان کا پیغام

 فیشن ، لائف اسٹائلڈپریشن کے شکارافراد کیلئے ماہرہ خان کا پیغام

دنیا بھرمیں ڈپریشن کو ایک بیماری مانا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں بہت سے افراد اس مرض میں مبتلا ہونے کےباوجود اس سے آگہی نہیں رکھتے۔

اداکارہ ماہرہ خان کا شماران افراد میں ہوتا ہے جواکثروبیشتر اس حوالے سے آوازاٹھا کر اپنے مداحوں اور دیگر افراد میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ماہرہ نے حال ہی میں ایک بار پھر ٹوئٹراکاؤنٹ پر ڈپریشن یا کسی بھی حوالے سے ذہنی الجھن کا شکار افراد کیلئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اس پوسٹ کو ان افراد کیلئے ’’یاد دہانی ‘‘قرار دیا جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

پوسٹ کے آغازمیں ماہرہ خان نے ڈپریشن کے حوالے سے لکھا کہ ’’یہ آپ سے چھوٹا ہے ‘‘۔

  اداکارہ کی جانب سے ڈپریشن کے شکار افراد کیلئے شیئر کی جانے والی پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ’’ ڈپریشن چاہے کتناہی بڑا کیوں نہ لگے لیکن یہ ہمیشہ آپ سے چھوٹا ہے۔ یہ آپ کے اندر بڑھتا ہے ، آپ اس کے اندر نہیں بڑھتے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے کہ آسمان پر سے ایک سیاہ بادل کا گزرنا لیکن اگر یہ ایک استعارہ ہو تو وہ آسمان آپ ہیں۔ آپ اس سے پہلے یہاں موجود تھے اور یہ بادل آسمان کے بغیروجود نہیں رکھ سکتا لیکن آسمان بادل کے بغیر زندہ رہ سکتا ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے ردعمل میں بیشترٹوئٹرصارفین نے پیغام کا خیرمقدم کیا اورلکھا کہ انہیں اس وقت ایسے ہی پیغام کی ضرورت تھی جبکہ دیگر نے ماہرہ کی جانب سے ایسی پوسٹس شیئر کیے جانے کو سراہا۔

متعلقہ خبریں