Daily Mashriq

بیری باغ یکہ توت میںشوہر کے ہمراہ جانیوالی خاتون کا پراسرار قتل

بیری باغ یکہ توت میںشوہر کے ہمراہ جانیوالی خاتون کا پراسرار قتل

پشاور(کرائمزرپورٹر) بیری باغ یکہ توت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کردیا۔مدعی سید عالم ولد گل رحمان ساکن ضلع مہمند حال بیری باغ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹاوطن دوست اپنی بیوی نزاہت کو لیکرضلع مہمند کے علاقہ گندہاب میں اپنے سسرال جارہا تھا جب وہ باہر نکلے تو تھوڑی دیر کے بعد ہی وطن دوست نے گھر آکر بتایا کہ ان پر کسی نے فائرنگ کردی ہے اور وہ تو بچ گیا لیکن اسکی بیوی کو گولیاں لگی ہیں جب اس نے باہر نکل کر دیکھا تو اس کی بہو نزاہت لگ کر جان بحق ہوگئی تھی اور اس کی لاش سڑک پر پڑی تھی۔ اس کا بیٹا جو مرگی کا مریض ہے وہ بیوی کی لاش کو گھر لانے کے بعد بے ہوش ہوگیا اور تاحال بے ہوش ہے اسی لئے اس کی بجائے وہ ایف آئی آر درج کروا رہا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ خبریں