Daily Mashriq

پشاور،ہرماہ اوسطاً 2700موٹرسائیکل حادثات پیش آتے ہیں

پشاور،ہرماہ اوسطاً 2700موٹرسائیکل حادثات پیش آتے ہیں

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور میں ہرماہ اوسطاً 2700 موٹر سائیکل کے حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں 4سے 8 زخمی زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، حادثات کی سب سے بڑی وجہ ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنا ہے ۔ موٹر سائیکل سوار افراد احتیاط کے طور پر ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیں توحادثے کے نتیجے میں ان کے سر پر چوٹیں نہیں آئیں گی۔پشاور شہر میں موٹر سائیکل ہیلمٹ نہ پہننا رواج ہی بن گیا ،نیورو سرجری او پی ڈی میں بھی روزانہ 250 سے 300 مریضوں کا معائنہ کیا جاتاہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے ڈاکٹر خالد مسعود نے مشرق سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پشاورمیں 24گھنٹے ہرروز 80سے 90 موٹرسائیکل سوار زخمی یا شدید زخمی لائے جاتے ہیں جن میں ہیلمٹ استعمال نہ کر نے کے باعثِ سر پر چوٹیں کھانے والے کافی تعداد میں ایل آر ایچ لائے جاتے ہیں ان زخمیوں میں 4سے8زخمی موت اور زندگی کی کشمکش میں ہوتے ہیںموٹر سائیکل غریب لوگوں کی سواری ہے اور ایک سے دوسری جگہ تک سفر کرنے میں آسانی بھی ہوتی ہے لیکن اس دوران ہیلمٹ استعمال نہ کرنے سے کئی قیمتی جانیںضائع ہوجاتی ہیں۔ ہیلمٹ پہننے کے رجحان کو فروغ دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے تاکہ ان واقعات کی روک تھام کی جاسکے، کچھ عرصہ قبل ٹریفک پولیس کی جانب سے عوام میں ہیلمٹ سے متعلق شعور اجاگر کرنے کیلئے ایک مہم چلائی گئی تھی جس کے دوران کئی ہیلمٹ مفت تقسیم کئے گئے لیکن مہم چندروز بعدہی دم توڑ گئی ۔

متعلقہ خبریں