Daily Mashriq

دھرنا شریفانہ ہوگا، ناچ گانا نہیں تلاوت ہوگی، جے یوآئی

دھرنا شریفانہ ہوگا، ناچ گانا نہیں تلاوت ہوگی، جے یوآئی

 لاہور:  جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں حافظ حسین احمد ،مولانا محمد امجد خان ،محمد اسلم غوری ،سید فضل آغا نے کہا ہے کہ مسلسل چار ماہ دھرنا دینے والے آزادی مارچ پر دھمکیوں پر اتر ائے ہیں۔

جے یو آئی 27 اکتوبر کو ملک بھر میں کشمیری عوام پر مظالم کے خلاف ملک گیر مظاھرے کرے گی، ہمارے دھرنے میں کتنے لوگ آتے ہیں اس بات کا اندازہ تحریک انصاف کے وزراء کی گفتگو سے لگا یا جا سکتا، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مدارس کے طلباء اور علماء کے علاوہ کالج یونیورسٹیوں کے طلباء بھی ہوں گے اور عوام کا ریلا ہو گا پر امن مارچ جے یو آئی کا آئینی حق ہے۔

کنٹینر دینے والے اب کنٹینر روکنے کا سوچ رہے ہیں، حافظ حسین احمد نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن اپنی ڈوبتی سیا ست نہیں معیشت کو بچانے جا رہے ہیں،ہمارا دھرنا شریفانہ ہو گا، تلاوت قر آن مجید اور نعت رسول مقبولﷺ ہو گی، ہمارے دھرنے میں کوئی ناچ گانا نہیں ہو گا۔

متعلقہ خبریں