Daily Mashriq

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ وزیراعظم دورہ ایران اور سعودی عرب سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے۔  سعودی عرب اور ایران کے درمیان سہولت کاری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا اورملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ کو متروکہ وقف املاک کے اثاثہ جات پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام آباد ماسٹر پلان، سی ڈی اے کی تنظیم نوپرکابینہ کو بریف کیا جائے گا جب کہ عوامی مفادات سے متعلق اقدامات پرعمل درآمد رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔ نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ لمیٹیڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹرکی تعیناتی، اسلام آباد ہیلتھ کیئرریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈ ممبران کی نامزدگی سمیت ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 بھی کابینہ ایجینڈے میں شامل ہے۔ کابینہ اجلاس میں ملک میں گندم کی صورتحال پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں