Daily Mashriq

پشاور کے کاروباری بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا محال

پشاور کے کاروباری بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا محال

پشاور( مشرق نیوز)صوبائی دارالحکومت پشاورکے مصروف ترین کاروباری بازاروں نمکمنڈی، ڈبگری، بھانہ ماڑی شعبہ بازار،سرکلر روڈ اور ملحقہ دیگر بازاروں میں تجاوزات نے پوری پوری سڑکوں کو گھیر لیاہے۔ دکانداروں نے گاہک کو متوجہ کرنے کیلئے اشیاء کو دکانوں سے کئی کئی فٹ آگے بڑھایا ہوا ہے جبکہ راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں خصوصاً بزرگ شہریوں، خواتین اور طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ان بازاروں میںجوس بیچنے والوں نے اپنے سٹالز، تکہ شاپس والوں نے تکے کی انگیٹھیاں،ڈبگری میں دکانداروں نے چارپائیاں اور بستر جبکہ ورکشاپ والوں نے ورکشاپوں کے سامنے ہر وقت گاڑیاں اور رکشے کھڑے کر رکھے ہوتے ہیں جسکی روک تھام کا کوئی مناسب بندوبست نہیں کیا جارہا۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ خبریں