Daily Mashriq


موسم گرماکےدوران بجلی کی طلب پرقابوپانےکےلئےترسیلی نظام بہتربنایاجارہاہے:وزیرتوانائی

موسم گرماکےدوران بجلی کی طلب پرقابوپانےکےلئےترسیلی نظام بہتربنایاجارہاہے:وزیرتوانائی

 توانائی کے وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ موسم گرما میں بجلی کی طلب پر قابو پانے کےلئے ترسیلاتی نظام کو بہتر بنایا جارہاہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن کوایک انٹرویو میں انہوں نےکہاکہ بجلی کی پیداوار سے اس کی ترسیلات تک کی تمام خرابیوں کو دورکیاجارہاہے۔

 وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے 33 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں اور چوری میں ملوث تقریباً تین ہزار افراد کوجیلوں میں ڈالاگیا ہے۔انہوں نےکہا کہ اس مہم کےدوران واپڈا کے چار سو ملازمین کو بھی معطل کیاگیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سورج کی روشنی اور ہوا سے بجلی کی پیداوار بڑھائی جائے گی۔ عمرایوب نے کہا کہ آئندہ چودہ ماہ میں سات سو پچاس میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں