Daily Mashriq


عمران خان اور شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

عمران خان اور شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے وزارت عظمٰی کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

قومی اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد اگلا مرحلہ وزیراعظم کے انتخاب کا ہے جس کے لیے کل دن 2 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

وزیراعظم کے لیے عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں تجویز کنندہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید جب کہ تائید کنندہ فخر امام ہیں۔

دوسری جانب ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے گئے۔

ان کے کاغذات نامذدگی خواجہ آصف، احسن اقبال اور ڈاکڑ درشن نے جمع کرائے۔

متعلقہ خبریں