Daily Mashriq

چینی ماہرین کا کارنامہ، سوار کے بغیر خود چلنے والی سائیکل بناڈالی

چینی ماہرین کا کارنامہ، سوار کے بغیر خود چلنے والی سائیکل بناڈالی

چینی ماہرین نے اہم کارنامہ سرانجام دے دیا، ایسی سائیکل بنالی جو کسی سوار کے بغیر خود دوڑ سکتی ہے اس میں نصب کمپیوٹر نظام سائیکل کو آواز کی ہدایات پر بھی چلاسکتا ہے۔

 ثبوت کے طور پر ایک ویڈیو بنائی گئی ہے جس میں سائیکل کو آواز کے اشاروں پر دائیں، بائیں مڑتے اور سیدھا چلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اس سائیکل کو رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ماہرین نے اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اس کا دل و دماغ ایک کمپیوٹر چپ ہے جو دو مختلف طریقوں سے سائیکل کو ہدایت دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں