Daily Mashriq

ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا، شوکت یوسفزئی

ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا، شوکت یوسفزئی

پشاور : وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا۔یومِ آزادی کے موقع پر سول سیکریٹریٹ پشاورمیں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، بعد میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے پرچم کشائی کی۔ 

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، بچوں کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ 

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سول سیکریٹریٹ میں قومی پرچموں کے ساتھ کشمیر کے جھنڈے بھی آویزاں کیے گئے تھے۔تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ظلم و بربریت کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کچھ بھی ختم کرے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق والوں کو کشمیر میں ظلم نظر آنا چاہیے، بھارت ابھی نندن سے پوچھے کہ پاکستانی فوج کیسی فوج ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ و زیراعظم اور وزیراعلیٰ کشمیر میں موجود ہیں، عمران خان نے امریکا میں پاکستان کی نمائندگی کی جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔

متعلقہ خبریں