کراچی میں مستقل امن تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

کراچی میں مستقل امن تک آپریشن جاری رہے گا، آرمی چیف

ڈیسک:سربراہ پاک فوج   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر  آرمی چیف کو کراچی سمیت سندھ کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

اور انہیں کراچی آپریشن میں حاصل ہونے والی اب تک کی کامیابیوں اور  مستقبل کےلائحہ عمل سے  آگاہ کیا گیا۔

 اس موقع پر انھیں   کراچی سیکیورٹی آپریشنز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا دہشت گردوں اور شہری علاقوں میں موجود ان کے سہولت کاروں کے درمیان گٹھ جوڑ کو کسی بھی قیمت پر ختم کیا جائے گا۔

آرمی چیف نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔اور کسی بھی قیمت پر   کراچی کا امن تباہ ہونے نہیں دینگے۔

اور کراچی میں مستقل امن تک آپریشن جاری رہے گا۔چاہے اس کیلئے کتنی ہی قربانیاں کیوں نہ دینی پڑیں۔

متعلقہ خبریں