Daily Mashriq


دنیا کی طاقتور ترین شخصیت، پیوٹن ایک بار پھر بازی لے اڑے

دنیا کی طاقتور ترین شخصیت، پیوٹن ایک بار پھر بازی لے اڑے

ڈیسک:امریکی بزنس میگزین ’فوربز‘ نے اس برس بھی روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دنیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار دیا ہے۔

ولادی میرپیوٹن گزشتہ تین سال بھی اس لسٹ میں سر فہرست رہےاور اس بار چوتھے سال بھی

جریدے نے 2016ء کی فہرست جاری کی ہے جس میں پیوٹن کے حوالے سے لکھا ہے کہ،

روسی صدر نے اپنے ملک کا اثرورسوخ دنیا کے تقریباً ہر کونے میں پہنچا دیا ہے۔

اپنی مادرِ وطن سے لیکر شام اور پھر امریکی انتخابات تک ہر جگہ پیوٹن کو وہ کچھ حاصل ہو رہا ہے، جو وہ چاہتے ہیں۔

اِس درجہ بندی میں امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے 2015ء میں جاری فہرست میں ٹرمپ کو 72ویں نمبر پر رکھا گیا تھا۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل تیسرے، چینی صدر شی جن پنگ چوتھے نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں