وزیراعظم ایک قطر ی شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے،اپوزیشن لیڈر

وزیراعظم ایک قطر ی شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ رہا ہے،اپوزیشن لیڈر

ڈیسک:

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ وزیراعظم کے وجود کوتسلیم کراتی ہے۔

پارلیمنٹ نے ہی نواز شریف کو وزیراعظم بنایا ہے اور منتخب وزیراعظم کہے کہ پارلیمنٹ میں کہا گیا لفظ جھوٹ ہے تویہ بہت زیادتی ہے۔
ایسی سوچ آمرکی توہوسکتی ہے لیکن ایک منتخب وزیراعظم کی نہیں کیونکہ آمریت پسند لوگ سیاست کو جھوٹ کہتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ایک سپریم ادارہ ہے جو عدلیہ سے زیادہ مقدس ہے۔

اس ایوان کو بچانے کے لیے اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے، ایوان بڑی قربانیوں اور مشکل سے حاصل ہوا ہے۔

اس ایوان پر2014 میں حملہ ہوا اور ہم نے اسے بچایا، پارلیمنٹ کو بچانے کے لیے اپوزیشن نے بڑاکردار ادا کیا ہے۔

۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پر جب برا وقت آیا تو پیپلزپارٹی نے ہاتھ تھاما۔

ہم ایک منتخب وزیراعظم پر شب خون کے خلاف لڑرہے تھے، ہم پارلیمنٹ کے تقدس کے لیے سیاست کرتے ہیں

متعلقہ خبریں