Daily Mashriq

خیبر پختونخوا حکومت کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی،

خیبر پختونخوا حکومت کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی،

ڈیسک:تفصیلات کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے خیبر پختونخوا کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کرلی ہے۔

ہیکرز نےویب سائٹ پر "تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی آ گئی" ہے لکھ دیا، ہیکر نے مزید لکھا ہے کہ،

خیبر پختونخوا کے عوام کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے بنی گالہ سے حکومت کو منتخب کیا ،

جو شخص اپنی شادی کو ایک سال تک قائم نہ رکھ سکا وہ خیبر پختونخوا کے عوام پر حکومت کررہا ہے۔

ہیکر نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے پختونوں کو تین سال تک دھرنوں میں ایک آلہ کار کے طور پر استعمال کیا۔

ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ویب سائٹ کو  پختون سائبر کرایئم کی طرف سے ہیک کیا گیا ہے'۔

متعلقہ خبریں