Daily Mashriq

معروف نعت خواں جنید جمشید دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک ۔

معروف نعت خواں جنید جمشید دارالعلوم کراچی میں سپرد خاک ۔

ڈیسک:طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ معین خان اکیڈمی گراونڈ میں اد کی گئی ۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ادا کی ۔

جنازے  میں جید علمائے کرام، سابق قومی کرکٹرز اور شوبز ستاروں سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ سے قبل مولانا طارق جمیل نے خطبے میں دنیا و آخرت کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

جنید جمشید کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔

گراؤنڈ کے اندر اور باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔

جب کہ گراؤنڈ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے کلیئر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں