Daily Mashriq

حکومت کا ’پی ایس ڈی پی پلس‘ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ  

حکومت کا ’پی ایس ڈی پی پلس‘ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ  

اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں نجی شعبے کی شمولیت کےلئے ’پی ایس ڈی پی پلس‘ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترقیاتی عمل میں نجی شعبے کی شراکت پر مبنی ’پی ایس ڈی پی پلس‘ منصوبے کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کا عمل تیز کرنا ہے۔پی ایس ڈی پی پلس کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

ترجمان وزیراعظم ہاﺅس کا کہناہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں اضافے سے نوجوانوں کیلئے نوکریوں کے مواقع پیداہوں گے،یہ منصوبے بحری امور،ہوابازی،لاجسٹک، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق ہیں، منصوبوں کاکل تخمینہ تقریباً 5.5کھرب روپے لگایاگیاہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف شعبوں میں53 بڑے منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے، منصوبے انفرااسٹرکچر، سوشل سیکٹر،انرجی،رئیل اسٹیٹ اورسیاحت سے متعلق ہیں، پی ایس ڈی پی پلس منصوبہ متعلقہ وزارتوں کوجائزے کیلئے بھیج دیاگیا،اس نوعیت کے دیگرپروجیکٹس بھی اس منصوبے میں شامل کیے جاسکتے ہیں،پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پرعمل درآمدپورے ملک میں ہوگا۔

حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کا اجراءسماجی و معاشی ترقی اور معاشی عمل کی تیزی کا سبب بنتا ہے۔محدود حکومتی مالی وسائل کی وجہ سے ترقیاتی منصوبوں کا حجم مطلوبہ مقدار سے کم رہتا ہے۔ اس قلت کو نجی شعبے کی شراکت سے بہ احسن پورا کیا جاسکتا ہے۔ترقیاتی منصوبوں میں اضافے سے معاشی عمل تیز اور نوجوانوں کے لئے نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کے تخمینوں کے مطابق 2738 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کے نتیجے میں جی ڈی پی کو6اعشاریہ7 فیصد تک بڑھایا جا سکتا ہے

متعلقہ خبریں