Daily Mashriq

اے ٹی ایم سے رقم چراتے ہوئے ایک چینی شہری گرفتار

اے ٹی ایم سے رقم چراتے ہوئے ایک چینی شہری گرفتار

اسلام آباد: ایک چینی شخص کو بینک کے اے ٹی ایم سے رقم چراتے ہوئے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق ’سن بِن‘ نامی شخص کو اسلام آباد کے علاقے ایف 7 مرکز میں قائم ایک نجی بینک کے سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑا جو مبینہ طور پر اپنے ساتھی کے ہمراہ بینک اے ٹی ایم سے رقم چرا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق واردات میں ملوث دوستا چینی شہری لوٹی گئی رقم اور اس کے لیے استعمال کیے گئے آلات سمیت فرار ہوگیا۔

متعلقہ خبریں