Daily Mashriq

سیکورٹی کی جانچ کا دلچسپ واقعہ

سیکورٹی کی جانچ کا دلچسپ واقعہ

نوشہرہ مال روڈ کے حساس علاقے میں غلط فہمی کے باعث سکول کے عملے کی ایس او ایس کال دینے پر پاک فوج ' ایلیٹ فورس اور کیو آر ایف کا فوراً سکول پہنچنے کا واقعہ دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ قابل اطمینان بھی ہے۔ غلط فہمی کی بناء پر ہی سہی اس سے حفاظتی نظام اور سیکورٹی فورسز کے بروقت پہنچنے کی ریہرسل ہوگئی جو اس بناء پر حوصلہ افزاء ہے کہ جو نظام مرتب کیاگیا تھا اور جو منصوبہ بندی کی گئی تھی وہ وقت کی جانچ اور کسوٹی پر پورا اترے۔ یہ امر جہاں اساتذہ' طلبہ' والدین اور متعلقہ حکام کے لئے اطمینان کا باعث ہے وہاں دوسری جانب اس سے دہشت گرد عناصر کو یہ واضح پیغام بھی گیا کہ ہماری تیاری ہر آزمائش اور چیلنج کا فوری اور مسکت جواب دینے کے لئے مکمل ہے۔ وقتاً فوقتاً اس طرح کی جانچ ہونے سے ہمارے اداروں کی تیاری کی حالت اور موقع پر بروقت پہنچنے کی صلاحیت کی تکرار ہوتی رہے گی اور سیکورٹی کے نظام پر اعتماد بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں